Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Saib dekhnay ki tabeer

خواب میں سیب دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے دو ٹکڑے کیے ہیں دلیل ہے کہ جس کے ساتھ شراکت ہے اس سے جداہوگا، اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شیریں ہے تو خوشخبری کی دلیل ہے۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے دلیل ہے کہ نفع پائے گا اور سیب صاحب خواب کے شغل اور صفت میں ہمت ہے اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا اور سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہوگی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں سیب کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔۔

  1. فرزند
  2. منفعت
  3. بیماری
  4. کنیز
  5. ۔مال
  6. حکومت
  7. صاحب خواب کی ہمت اور غائب اور حاضرکی خبر ہے۔

Khwab mein apnay paas saib dekhnay ki tabeer.

Tursh saib dekhnay ki tabeer.

Khwab mein sufaid saib kay do tukray karna dekhnay ki tabeer.

Badshah ka khwab mein saib ko dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button