Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Sui dekhnay ki tabeer

خواب میں سوئی(سوزن ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سوئی ہے اور اس سے کوئی چیز سیتاہے دلیل ہے کہ اس کے پراگندہ کام جمع ہوں گے اور اس کی مراد پوری ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کپڑے سیتاہے دلیل ہے کہ اس کے احوال نیک ہوں گے اوراگر دیکھے کہ اس کی سوئی کھو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کے احوال بد ہوں گے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے سوئی بخشی ہے دلیل ہے کہ وہ شخص اس کے حالات پر مہربان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی سوئیاں ہیں دلیل ہے کہ اس کے کام کی خیر و صلاح ہے۔

Khwab mein kapray seena dekhnay ki tabeer.

Sui kho jana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein buhat se suiyan dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button