Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bakri dekhnay ki tabeer

خواب میں بکری(بز) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بکرا مرد ہے اور بکری عورت ہے ، اور اگر خواب میں دیکھے کہ نا معلوم بکرے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر فتح پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بکرے کا چمڑا اتارا ہے تو دلیل ہے کہ بہت مال ملے گا اور اس کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس پر بیٹھا ہے ااور اس کو چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مکروحیلہ کرے گا اور جدھر چاہے گا پھرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بکرے نے اس کو پشت سے گرادیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب جاہ و حشمت سے گرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کے دونوں سینگ تو ڑ ڈالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس مرد کو عمل سے روکے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بکرے کے سینگ دراز اور مضبوط ہوگئے ہیں یا شمار میں زیادہ ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے عمل اور سردار کے عمل میں قوی ہوگا اور کاموں پر کامیاب ہوگا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ بکرے کے بال زیادہ ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہوگا، اور اگردیکھے کہ اس کی پشم لی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے فرزند کا مال لے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بکری پائی ہے یا کسی نے اس کو بخشی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ نکال کر پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے مال پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بکری کو ذبح کیا ہے اور اس کاگوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت سے اس کی ضرورت پوری ہوگی۔

اوراگر دیکھے کہ بکری کو گوشت کے لیے ذبح نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا اور اس سے فائدہ نہ دیکھے گا، اور اگر دیکھے کہ بکری کو گھر سے باہر نکال دیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا، اور اگر دیکھے کہ بکریوں کاریوڑ گھر میں رکھتاہے یا کسی اور جگہ ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو مال اور نعمت اور غنیمت حاصل ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ بکریوں کا ریوڑ جنگل میں چراتا ہے اور جہاں چراتا ہے اور جہاں چاہتا ہے لے جاتاہے تو دلیل ہے کہ عرب یا عجم کی ولایت پر حاکم ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور جلدی شفاء پائے گا ۔ بکری کا چمڑا اور پشم اور دودھ خواب میں دیکھنا خیراور برکت ہے اور مال ہے جو اس کو ملے گا اور اگر دیکھے کہ بکری کابچہ اس کو کسی نے دیا ہے یا پایا ہے یا خود خریدا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں مبارک لڑکا پیداہوگا، اور اگر بکری کے بچے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کاگوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند کے مال سے کچھ کھائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر بکرا خواب میں لشکر کامقدمہ ہے ، اور اگر بکرا پایا اور اس پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص لشکر پر سردار ہوگا اور اگر صاحب خواب عام لوگوں میں سے ہے تو دلیل ہے کہ اس کے سردار لشکر سے صحبت ہوگی اور مالدار ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کو خواب میں دیکھنا اور اس کا گوشت کھانا مال جمع کرنا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کو جمع کیا ہوا مال حاصل ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا دیکھنا اور کھنا اگر مزے دار اور درست ہے تو خیر اور فائدہ کی دلیل ہے اور اگر بے مزہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

Khwab mein na maloom bakray ko marna dekhnay ki tabeer.

Bakray ka chamra utarna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bakri ko dekhnay ki tabeer.

Bakray per bethna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bakri ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Bakri ka doodh, chamra aur pasham dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bakri kay bachay ko marna dekhnay ki tabeer.

Bakri kay bachay ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein bakriyoon ka rewar jangle main charana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button